مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
في الرجل يشك في الفجر طلع أم لا باب: اگر کسی آدمی کو فجر کے بارے میں شک ہو کہ فجر طلوع ہوئی ہے یا نہیں، تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 9305
٩٣٠٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن مسلم قال: جاء رجل إلى ابن عباس (يسأله) (١) عن السحور فقال له رجل من جلسائه: كل حتى لا تشك، فقال (له) (٢) ابن عباس: إن هذا لا يقول شيئا كل ما شككت حتى لا تشك (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسلم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی سحری کے بارے میں سوال کرنے کے لئے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ایک صاحب مجلس نے ان سے کہا کہ اس وقت کھانا نہ کھاؤ جب تمہیں شک ہو۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اس نے کوئی بات نہیں کی، اس وقت تک کھاؤ جب تک تمہیں شک ہو یہاں تک کہ شک نہ رہے۔
حواشی
(١) في [ز]: (فسئله).
(٢) سقط من: [ز]، وفي [ب]: (لنا).