مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
ما قالوا في الرجل يرى أن الشمس قد غربت باب: اگر کوئی شخص غروبِ شمس کا گمان کرتے ہوئے روزہ افطار کرلے لیکن پھر معلوم ہو کہ ابھی سورج غروب نہیں ہوا تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 9304
٩٣٠٤ - حدثنا ابن عيينة عن زيد بن أسلم عن أخيه عن أبيه أفطر عمر في شهر رمضان فقيل له: قد طلعت الشمس فقال: خطب يسير قد كنا جاهدين (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے رمضان کے مہینے میں روزہ افطار کیا تو ان سے کہا گیا کہ سورج طلوع ہوگیا ہے ! حضرت عمر نے فرمایا کہ یہ معمولی غلطی ہے، ہم نے تو پوری کوشش کی ہے لہٰذا ہم پر کوئی گناہ نہیں۔