مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 9303

باب: اگر کوئی شخص غروبِ شمس کا گمان کرتے ہوئے روزہ افطار کرلے لیکن پھر معلوم ہو کہ ابھی سورج غروب نہیں ہوا تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟

ما قالوا في الرجل يرى أن الشمس قد غربت

حدیث نمبر: 9303
٩٣٠٣ - حدثنا أبو أسامة (حدثنا) (١) زكريا عن أبي إسحاق قال: غزوت مع زياد بن النضر أرض الروم قال، فأهللنا رمضان فصام الناس وفيهم أصحاب عبد اللَّه عامر بن سعد وسميع وأبو عبد اللَّه (و) (٢) أبو معمر و (أبو مسافع) (٣)، فأفطر الناس يومًا والسماء (مغيمة) (٤) ونحن بين جبلين الحارث والحويرث ولم أفطر أنا حتى تبين الليل، ثم إن الشمس خرجت فأبصرناها (على) (٥) الجبل، فقال زياد: أما هذا اليوم فسوف نقضيه ولم (نتعمد) (٦) فطره.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں سرزمین روم میں حضرت زیاد بن نضر کے ساتھ جہاد میں تھا۔ ہم نے رمضان کا چاند دیکھا تو لوگوں نے روزہ رکھا جن میں حضرت عبد اللہ کے شاگرد عامر بن سعد، سمیع، ابوعبد اللہ، ابو معمر اور ابو مسافع تھے۔ لوگوں نے ایک دن روزہ افطار کرلیا جبکہ اس دن آسمان پر بادل تھے۔ ہم حارث اور حویرث نامی دو پہاڑوں کے درمیان تھے۔ میں نے اس وقت تک افطار نہ کیا جب تک رات ظاہر نہ ہوگئی۔ پھر سورج نکلا اور ہم نے پہاڑ پر اسے دیکھا۔ تو زیاد نے کہا کہ ہم اس دن کی قضا کریں گے اور ہم نے جان بوجھ کر یہ روزہ نہیں توڑا تھا۔

حواشی
(١) في [ص]: (عن).
(٢) سقط من: [ص].
(٣) في [ب]: (وأبو مشافع).
(٤) في [أ، ص، ز]: (متغيمة).
(٥) في [أ]: (أعلى).
(٦) في [أ، ص]: (يتعمد).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9303
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 9148»