مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من رخص أن يصل رمضان بشعبان باب: جن حضرات نے اس بات کی رخصت دی ہے کہ رمضان سے پہلے شعبان کے روزے رکھے جائیں
حدیث نمبر: 9283
٩٢٨٣ - حدثنا زيد بن الحباب عن شعبة عن منصور عن سالم عن أبي سلمة عن أم سملمة أن النبي ﷺ كان يصل شعبان برمضان (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شعبان کو رمضان کے ساتھ ملایا کرتے تھے۔