کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات نے اس بات کی رخصت دی ہے کہ رمضان سے پہلے شعبان کے روزے رکھے جائیں
٩٢٨٣ - حدثنا زيد بن الحباب عن شعبة عن منصور عن سالم عن أبي سلمة عن أم سملمة أن النبي ﷺ كان يصل شعبان برمضان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شعبان کو رمضان کے ساتھ ملایا کرتے تھے۔
٩٢٨٤ - حدثنا وكيع عن علي بن مبارك عن يحيى بن أبي كثير عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تقدموا رمضان بصوم يوم ولا يومين إلا (رجل) (١) كان يصوم صومًا فليصمه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ رمضان سے ایک یا دو دن پہلے صرف وہ شخص روزہ رکھے جو پہلے سے روزے رکھنے کا عادی ہو۔
٩٢٨٥ - حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد قال: إذا كان رجل يديم الصوم فلا بأس أن يصله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جو شخص ہمیشہ روزہ رکھتا ہو اس کے لئے کوئی حرج نہیں کہ وہ شعبان اور رمضان کو ملائے۔