مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
ما قالوا في المسافر في مسيرة كم يفطر باب: مسافر کتنی مسافت کے بعد رمضان کا روزہ چھوڑ سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 9265
٩٢٦٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم التيمي عن أبيه قال: كنت مع حذيفة بالمدائن قال: (فاستأذنته) (١) في الرجوع إلى أهلي فقال: لا آذن لك إلا على أن تعزم أن لا تفطر حتى تدخل قال: وذلك في رمضان، قلت: وأنا أعزم على نفسي أن لا أفطر ولا أقصر حتى آتي أهلي (٢).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم تیمی کے والد فرماتے ہیں کہ میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ مدائن میں تھا میں نے ان سے اپنے گھر واپس جانے کی اجازت مانگی تو انہوں نے فرمایا کہ میں تمہیں اس شرط پرا جازت دیتا ہوں کہ تم گھر پہنچے تک رمضان کا روزہ نہیں چھوڑو گے۔ میں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ گھر پہنچنے تک نہ رمضان کا روزہ چھوڑوں گا اور نہ نماز میں قصر کروں گا۔
حواشی
(١) في [ص]: (واستأذنته).