مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 9264
باب: مسافر کتنی مسافت کے بعد رمضان کا روزہ چھوڑ سکتا ہے؟
ما قالوا في المسافر في مسيرة كم يفطر
حدیث نمبر: 9264
٩٢٦٤ - حدثنا عمر بن أيوب عن جعفر بن برقان (قال) (١): سألت الزهري في ⦗٤٩٩⦘ كم (تقصر) (٢) الصلاة؟ قال: في السفر الممعن قال: قلت: وما (الإمعان) (٣) في نفسك؟ قال: يومين.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے سوال کیا کہ کتنے سفر پر نماز میں قصر کیا جاسکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ لمبے اور دور دراز کے سفر پر۔ میں نے کہا کہ لمبا اور دور دراز کا سفر کیا ہے ؟ انہوں نے فرمایا دو دن کا سفر۔
حواشی
(١) سقط من: [أ].
(٢) في [أ]: (يقصر).
(٣) سقط من: [أ].