مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من قال: يجزئك أن تفركه من ثوبك باب: جن حضرات کے نزدیک منی کو کھرچنا ضروری ہے
حدیث نمبر: 926
٩٢٦ - حدثنا ابن فضيل عن يزيد عن مجاهد قال: بينما نحن عند عبد اللَّه ابن عمر بعد ما صلى؛ إذ جعل يدلك ثوبه، فقال: إني طلبت هذا البارحة فلم أجده قال مجاهد: ما أراه إلا منيا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تھے۔ انہوں نے نماز پڑھنے کے بعد کپڑے کو رگڑنا شروع کردیا۔ پھر فرمایا کہ رات میں نے اسے تلاش کیا تھا لیکن یہ مجھے نہ ملی تھی۔ حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میرے خیال میں وہ منی ہی تھی۔