مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 925
باب: جن حضرات کے نزدیک منی کو کھرچنا ضروری ہے
من قال: يجزئك أن تفركه من ثوبك
٩٢٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن (همام) (١) قال: نزل بعائشة ضيف، فأمرت له بملحفة صفراء، فاحتلم فيها، فاستحيا أن يرسل بها وفيها أثر الاحتلام، فغمسها في الماء، ثم أرسل بها، فقالت عائشة: لم أفسد علينا ثوبنا؟ إنما كان يكفيه أن يفركه بأصبعه، ربما فركته من ثوب رسول اللَّه ﷺ بأصبعي (٢).حضرت ہمام فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک مہمان حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں ٹھہرا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس کے بارے میں حکم دیا کہ ایک زرد چادر اس کے لئے دی جائے۔ مہمان کو اس میں احتلام ہوگیا۔ اسے شرم محسوس ہوئی کہ احتلام کے نشان کے ساتھ کپڑا واپس کیا جائے۔ چناچہ اس نے کپڑے کو پانی میں ڈبو کر واپس کیا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کپڑا دیکھا تو فرمایا اس نے ہمارا کپڑا کیوں خراب کردیا ؟ اس کے لئے اتنا ہی کافی تھا کہ وہ اسے اپنی انگلی سے کھرچ دیتا، میں بھی بعض اوقات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کپڑوں سے اسے اپنی انگلی سے کھرچ دیا کرتی تھی۔