مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
ما قالوا في الرجل يدركه رمضان فيصوم (ثم يسافر) باب: اگر ایک آدمی رمضان کا روزہ رکھے اور پھر اسے سفر پیش آجائے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 9252
٩٢٥٢ - حدثنا يزيد بن هارون عن عاصم عن الحسن أنه قال: لا بأس بالسفر في رمضان ويفطر إن شاء.مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ رمضان میں سفر کا آغاز کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ اور وہ چاہے تو روزہ چھوڑ بھی سکتا ہے۔