مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
ما قالوا في الرجل يدركه رمضان فيصوم (ثم يسافر) باب: اگر ایک آدمی رمضان کا روزہ رکھے اور پھر اسے سفر پیش آجائے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 9249
٩٢٤٩ - حدثنا غندر عن شعبة (أخبرنا) (١) عمرو بن مرة قال: سمعت أبا (البختري) (٢) يحدث عن عبيدة أنه قال في الرجل يصوم من رمضان أياما ثم يخرج قال: يصوم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص رمضان کے کچھ روزے حالت حضر میں رکھتا رہا پھر اسے سفر پیش آگیا تو وہ روزے رکھے گا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو روزے رکھے اور اگر چاہے تو نہ رکھے۔
حواشی
(١) في [أ]: (أنبأنا) وفي [ب]: (ابا).
(٢) في [ص]: (البحترى).