مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من كان يصوم في السفر يقول: هو أفضل باب: جو حضرات سفر میں روزہ رکھتے تھے اور فرماتے تھے کہ سفر میں روزہ رکھنا افضل ہے
حدیث نمبر: 9233
٩٢٣٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن أبي الشعثاء قال: صحبت أبي (و) (١) عمرو ابن ميمون والأسود بن يزيد وأبا وائل فكانوا يصومون رمضان وغيره في السفر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث بن ابی شعثاء فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد حضرت ابو شعثاء اور حضرت عمرو بن میمون، اسود بن یزید اور ابو وائل کے ساتھ رہا ہوں۔ یہ سب حضرات دوران سفر رمضان کے اور دوسرے روزے رکھا کرتے تھے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ].