مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من (كان) يستحب تأخير السحور باب: جو حضرات سحری میں تاخیر کو پسند فرماتے تھے
حدیث نمبر: 9182
٩١٨٢ - حدثنا يحيى بن سعيد عن التيمي عن ابن سيرين قال: يكون بين سحور الرجل وبين إقامة المؤذن قدر ما (يقرأ) (١) سورة يوسف.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ آدمی کی سحری اور مؤذن کی اقامت کے درمیان اتنا فاصلہ ہونا چاہئے جتنی دیر میں سورة یوسف کی تلاوت کی جاسکے۔
حواشی
(١) في [أ]: (نقرأ).