مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 9181
باب: جو حضرات سحری میں تاخیر کو پسند فرماتے تھے
من (كان) يستحب تأخير السحور
حدیث نمبر: 9181
٩١٨١ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا الوليد بن (جميع) (١) قال: ثنا أبو الطفيل أنه تسحر (في) (٢) أهله في الجبانة ثم جاء إلى حذيفة وهو في دار الحارث بن أبي ربيعة فوجده فحلب له ناقة فناوله فقال: إني أريد الصوم، فقال: وأنا أريد الصوم، فشرب حذيفة وأخذ بيده فدفع إلى المسجد حين أقيمت الصلاة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو طفیل فرماتے ہیں کہ میں نے جبانہ میں اپنے گھر والوں کے ساتھ سحری کی، پھر میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، وہ حارث بن ابی ربیعہ کے گھر تھے۔ میں نے انہیں وہاں پایا تو انہوں نے ایک اونٹنی کا دودھ دوہا اور مجھے پیش کیا۔ میں نے کہا کہ میں روزہ رکھنا چاہتا ہوں۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں بھی روزہ رکھنا چاہتا ہوں۔ پس حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے دودھ پیا۔ پھر حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے مسجد لے گئے جبکہ نماز کھڑی ہورہی تھی۔
حواشی
(١) في [ز]: (جميع).
(٢) في [ص]: (مع)، وفي [هـ]: (جمع).