مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 9170
باب: جو حضرات سحری میں تاخیر کو پسند فرماتے تھے
من (كان) يستحب تأخير السحور
حدیث نمبر: 9170
٩١٧٠ - حدثنا أبو أسامة عن (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن نافع عن ابن عمر (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بھی اسی طرح روایت ہے کہ حضرت بلال رات کو اذان دے دیا کرتے تھے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تک ابن ام مکتوم اذان نہ دے دیں اس وقت تک کھاتے پیتے رہو۔
حواشی
(١) في [ص]: (عبد اللَّه).