مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
الرجل يصلي وهو (مضطبع) باب: چادر کو اس طرح اوڑھ کر نماز پڑھنا کہ چادر کا ایک کنارہ بائیں کندھے پر ہو اور دایاں کندھا ننگا ہو
حدیث نمبر: 9097
٩٠٩٧ - حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: قيل للحسن أنهم يقولون يكره أن يصلي الرجل (قد) (١) أخرج يده من عند نحره.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ حسن سے سوال کیا گیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ آدمی کا اس حال میں نماز پڑھنا مکروہ ہے کہ وہ اپنا ہاتھ گردن کے پاس سے نکالے ! حسن نے فرمایا کہ اگر اللہ تعالیٰ اپنادین ان لوگوں کے حوالے کردیتا تو وہ اسے بندوں کے لئے مشکل بنادیتے۔
حواشی
(١) (وقد) في: [ب، ز، ك]: (وقد).