مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
(ما يستحب أن يخفيه الإمام) باب: امام کن کن چیزوں کو آہستہ پڑھے گا؟
حدیث نمبر: 9092
٩٠٩٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن إبراهيم عن الأسود قال: سمعت عمر يقول إذا افتتح الصلاة: سبحانك اللهم وبحمدك وتبارك اسمك وتعالى جدك ولا إله غيرك قال: الأسود (يسمعناها) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو سنا کہ جب وہ نماز شروع کرتے تو یہ کلمات کہتے : اے اللہ ! تو پاک ہے اور تیری ہی تعریف ہے۔ تیرا نام بابرکت ہے، تیری شان بلند ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عمر یہ کلمات ہمیں سنایا کرتے تھے۔
حواشی
(١) (وسمعناها) في: [أ].