مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الرجل يصلي (و) في حجزته الألواح باب: اگر کسی آدمی کے کپڑوں میں تختیاں وغیرہ ہوں تو کیا وہ اس حال میں نماز پڑھ سکتا ہے
حدیث نمبر: 9071
٩٠٧١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر ومحمد بن علي (وعطاء وطاوس والقاسم ومجاهد) (١) قالوا: لا بأس أن يصلي الرجل المكتوبة وغيرها وفي كمه الألواح والصحيفة فيها الشعر وأشباهه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر، حضرت محمد بن علی، حضرت عطاء ، حضرت طاوس، حضرت قاسم اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر آدمی کی آستین میں لکھی یا ان لکھی تختیاں ہوں یا ایسے صحیفے ہوں جن پر اشعار وغیرہ لکھے ہوں تو اس حال میں نماز پڑھنا جائز ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ].