مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الرجل ينسى التشهد باب: اگر کوئی آدمی تشہد پڑھنا بھول جائے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 8947
٨٩٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا معاذ بن معاذ عن (أشعث) (١) عن الحسن في الرجل ينسى التشهد حتى يخرج من صلاته فقال: إن كان خرج منها فقد تمت صلاته وإن لم يخرج منها تشهد قال: كان الخروج عنده أن يتكلم أو يدخل في صلاة أخرى أو يولي ظهره القبلة.مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص تشہد پڑھنا بھول گیا اور نماز سے خارج ہوگیا تو اس کی نماز ہوگئی اور اگر نماز سے خارج نہیں ہوا تو تشہد پڑھے۔ حسن کے نزدیک نماز سے خارج ہونا یہ ہے کہ آدمی بات کرلے، یا کسی دوسری نماز کو شروع کردے یا اپنے رخ کو قبلے سے پھیر لے۔
حواشی
(١) في [أ]: (الأشعث).