مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في ثواب الصلاة على النبي ﷺ باب: حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کے فضائل
حدیث نمبر: 8938
٨٩٣٨ - حدثنا (هشيم) (١) قال: أنا حصين عن يزيد الرقاشي أن ملكًا موكل بمن صلى على النبي ﷺ أن يبلغ عنه النبي ﷺ أن فلانًا من أمتك صلى عليك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید رقاشی فرماتے ہیں کہ ایک فرشتے کی یہ ذمہ داری ہے کہ جہاں کہیں بھی کوئی شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجے وہ اس کا درود حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچا دے کہ آپ کے فلاں امتی نے آپ پر درود بھیجا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (هشام).