مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في ليلة القدر (و) أي ليلة هي باب: شبِ قدر کا بیان، شب قدر کون سی رات ہے؟
حدیث نمبر: 8911
٨٩١١ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن أبي إسحاق عن (هبيرة) (١) عن علي قال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا (دخلت) (٢) العشر (الأواخر) (٣) أيقظ أهله ورفع المئزر، قيل لأبي بكر: ما رفع المئزر؟ قال: اعتزال النساء (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھر والوں کو جگاتے اور ازار کو بلند رکھتے۔ حضرت ابوبکر بن عیاش سے سوال کیا گیا کہ ازار کو بلند رکھنے کا کیا مطلب ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ خواتین سے کنارہ کشی اختیار کرنا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (أبي هريرة).
(٢) في [ب]: (دخل).
(٣) سقط من: [أ، ك].