مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 8890

باب: اگر کسی آدمی کو امام کے ساتھ ایک رکعت ملے تو وہ کیا کرے؟

في الرجل يدرك مع الإمام ركعة

حدیث نمبر: 8890
٨٨٩٠ - حدثنا ابن مهدي عن مالك بن أنس قال: سألت نافعًا وابن شهاب عن الرجل يسبق بركعة فيجلس مع الإمام قالا: يتشهد.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مالک بن انس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع اور حضرت ابن شہاب سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جس سے ایک رکعت رہ گئی ہو اور وہ امام کے ساتھ قعدہ کرے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تشہد پڑھے گا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 8890
تخریج حدیث «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 304، ترقيم محمد عوامة: 8743»