مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كان إذا قرأ: ﴿سبح اسم ربك الأعلى﴾ قال: سبحان ربي الأعلى باب: جو حضرات قرآن مجید کی آیت {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی} (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہا کرتے تھے
حدیث نمبر: 8882
٨٨٨٢ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا عبد اللَّه بن الوليد عن عبيد بن الحسن (قال): كان (١) عروة بن المغيرة إذا أم الناس ها هنا فقرأ: ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾، قال: سبحان ربي الأعلى.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ بن مغیرہ نے اس جگہ لوگوں کو نماز پڑھائی، انہوں نے قرآن مجید کی آیت { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہا۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].