مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كان إذا قرأ: ﴿سبح اسم ربك الأعلى﴾ قال: سبحان ربي الأعلى باب: جو حضرات قرآن مجید کی آیت {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی} (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہا کرتے تھے
حدیث نمبر: 8879
٨٨٧٩ - حدثنا وكيع عن هشام قال: سمعت ابن الزبير يقرأ بـ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ فقال: سبحان ربي الأعلى] (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن زبیر نے قرآن مجید کی آیت { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہا۔
حواشی
(١) سقط ما بين المعكوفتين من: [أ، هـ].