مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كان إذا قرأ: ﴿سبح اسم ربك الأعلى﴾ قال: سبحان ربي الأعلى باب: جو حضرات قرآن مجید کی آیت {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی} (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہا کرتے تھے
حدیث نمبر: 8877
٨٨٧٧ - حدثنا عبدة ووكيع عن سفيان عن السدي عن عبد خير أن عليًّا قرأ: ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ فقال: سبحان ربي الأعلى قال: عبده وهو في الصلاة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نماز میں قرآن مجید کی آیت { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہا۔