مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
الصلاة على النبي ﷺ كيف هي باب: نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کے الفاظ اور طریقہ
٨٨٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر (عن الحكم) (١) (عن) (٢) ابن أبي ليلى عن كعب بن عجرة قال: قلنا يا رسول اللَّه قد علمنا السلام عليك فكيف الصلاة عليك؟ قال: "قولوا اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كما (صليت) (٣) على إبراهيم وآل إبراهيم إنك حميد مجيد، وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم وآل إبراهيم إنك حميد مجيد" (٤).حضرت کعب بن عجرہ فرماتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! ہم نے یہ تو سیکھ لیا کہ آپ پر سلام کیسے پڑھاجائے اور آپ پر درود کیسے بھیجاجائے، یہ ہمیں سکھا دیجئے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم یہ الفاظ کہو : اے اللہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم اور ان کی آل پر رحمت نازل فرمائی۔ بیشک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔ اے اللہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر برکت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم اور ان کی آل پر برکت نازل فرمائی۔ بیشک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔