مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 8861
باب: نماز کے بارے میں سوال کرنے کا بیان
باب مسألة في الصلاة
حدیث نمبر: 8861
٨٨٦١ - حدثنا أبو بكر قال: سمعت وكيعًا يقول قال: سفيان في رجل زالت الشمس وهو في الحضر ثم خرج إلى السفر كيف يصلي؟ قال: إن كان في وقت الظهر صلى ركعتين.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی سورج کے زائل ہونے کے وقت حضر میں تھا، پھر سفر پر روانہ ہوگیا، وہ کیسے نماز پڑھے گا ؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر ظہر کے وقت میں پڑھے تو دو رکعتیں پڑھے گا۔