مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في قوله (تعالى): ﴿حافظوا على الصلوات والصلاة الوسطى﴾ باب: فرمانِ باری تعالیٰ {حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃ الْوُسْطَی} (نمازوں کی پابندی کرو اور خاص طور پر درمیانی نماز کی) کی تفسیر
حدیث نمبر: 8845
٨٨٤٥ - حدثنا يزيد بن هارون عن عبد الملك عن عطاء عن عبيد بن عمير أنه كان يقول: ﴿حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى﴾ (وصلاة) (١) العصر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عمر فرمانِ باری تعالیٰ { حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃ الْوُسْطَی } (نمازوں کی پابندی کرو اور خاص طور پر درمیانی نماز کی) کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد عصر کی نماز ہے۔ حضرت عطاء کے مطابق یہ فجر کی نماز ہے۔
حواشی
(١) في [ص، هـ]: (صلاة).