مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في القرآن في كم يختم باب: قرآن مجید کو کتنے دنوں میں ختم کرنا چاہئے
حدیث نمبر: 8811
٨٨١١ - حدثنا الثقفي عن عمران بن (حدير) (١) عن أبي مجلز قال: كان يؤم الحي في رمضان وكان يختم في سبع.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز رمضان میں اپنے علاقے والوں کو تراویح پڑھاتے تھے اور سات دن میں قرآن مجید ختم کیا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ز، ك]: (جابر).