مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل يجامع أهله، ثم يريد أن يعيد، ما يؤمر به؟ باب: اگر آدمی بیوی سے ایک مرتبہ جماع کرنے کے بعد دوبارہ کرنا چاہے تو کیا کرے؟
حدیث نمبر: 881
٨٨١ - [حدثنا ابن فضيل عن عبد الملك عن عطاء قال: إذا أراد أن يعود؛ توضأ] (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب جماع دوبارہ کرنا چاہے تو وضو کرے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ].