مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في إدامة النظر في المصحف باب: مصحف کو مسلسل اور بار بار دیکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 8792
٨٧٩٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش قال: دخلت على إبراهيم وهو يقرأ في المصحف فاستأذن عليه رجل فغطاه (وقال) (١): لا يرى هذا إني أقرأ فيه كل ساعة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش کہتے ہیں کہ میں ابراہیم کے پاس آیا وہ مصحف سے دیکھ کر تلاوت کررہے تھے۔ ایک آدمی نے حاضر ہونے کی اجازت مانگی تو انہوں نے اسے ڈھانپ دیا اور فرمایا کہ یہ نہ دیکھ لے کہ میں ہر وقت اس کی تلاوت کرتا ہوں۔
حواشی
(١) في [هـ]: (قال).