مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كان يصلي على راحلته (حيثما) توجهت به باب: جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
حدیث نمبر: 8742
٨٧٤٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا يونس بن الحارث الطائفي عن أبي بردة بن (أبي) (١) موسى عن أبيه أنه كان يصلي على راحلته حيثما توجهت به [في السفر (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بردہ بن ابی موسیٰ کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ سفر میں جس طرف بھی سواری کا رخ مڑ جاتا اسی طرف نماز پڑھتے رہتے تھے۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].