مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في المرأة كيف تؤمر أن تغتسل باب: عورت کو کیسے غسل کرنے کا کہا جائے گا ؟
حدیث نمبر: 873
٨٧٣ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن دينار قال قلت للحسن: الجارية العجمية لا تحسن تغتسل؟ قال: مرها (فلتمسح) (١) قبلها بخرقة، ولتغسله بالماء داخلا وخارجا، وتوضأ وضوءها للصلاة، ثم تغتسل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت دینار کہتے ہیں کہ میں نے حسن سے عرض کیا کہ عجمی باندی ٹھیک طرح سے غسل نہیں کرتی۔ فرمایا اسے حکم دو کہ کپڑے سے اپنی شرمگاہ کو صاف کرے پھر داخل وخارج سے پانی کے ذریعہ دھوئے پھر نماز والا وضو کرے پھر غسل کرے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، خ].