مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كره رفع (اليدين) في الدعاء باب: جن حضرات نے دعا میں ہاتھوں کے اٹھانے کو مکروہ قرار دیا ہے
حدیث نمبر: 8673
٨٦٧٣ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن المسيب بن رافع عن تميم بن طرفة عن جابر بن سمرة قال: خرج علينا رسول اللَّه ﷺ فقال: مالي أراكم رافعي أيديكم كأنها أذناب خيل شمس، اسكنوا في الصلاة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے یہاں تشریف لائے اور فرمایا کہ میں تمہارے ہاتھوں کو نماز میں سرکش اور بےقابو گھوڑے کی دم کی طرح اٹھا ہوا کیوں دیکھ رہا ہوں ؟ نماز میں سکون اختیار کرو۔