مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل يرى في النوم أنه احتلم (ولم ير بللا) باب: اگر کسی آدمی کو نیند میں احتلام محسوس ہو لیکن کپڑوں پر تری نظر نہ آئے تو کیا کرے؟
حدیث نمبر: 867
٨٦٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن حماد في الرجل يصبح، فيرى على ذكره البلة قال: إن كان يرى أنه (١) احتلم اغتسل، وإن (لم يكن) (٢) (يرى أنه احتلم لم يغتسل) (٣) وقال قتادة: (إن كان ماء دافقا اغتسل، فقلت لقتادة: كيف يعلم؟ ⦗١٧١⦘ قال: (بشمه) (٤)، وقال (الحكم) (٥): لا يغتسل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو صبح اپنے آلہء تناسل پر تری دیکھے تو فرمایا کہ اگر احتلام یاد ہو تو غسل کرے اور اگر یاد نہ ہو تو غسل لازم نہیں۔ حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر پانی جھٹکے سے نکلا ہے تو غسل کرے۔ میں نے قتادہ سے پوچھا کہ اسے کیسے معلوم ہوگا ؟ فرمایا وہ سونگھ کر پتہ چلا سکتا ہے۔ حضرت حکم فرماتے ہیں کہ وہ غسل نہیں کرے گا۔
حواشی
(١) في [أ] زيادة: (قد).
(٢) سقط من: [أ، جـ، خ].
(٣) في [أ، خ، د]: (وإن لم ير أنه احتلم لم يغتسل).
(٤) في [ك]: (يشمه).
(٥) في [أ]: حاكم.