مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الدعاء في الصلاة بإصبع (من رخص فيه) باب: جن حضرات نے نماز میں ایک انگلی سے دعا کرنے کی رخصت دی ہے
حدیث نمبر: 8667
٨٦٦٧ - حدثنا أبو خالد عن ابن عجلان عن عامر بن عبد اللَّه بن الزبير عن أبيه قال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا قعد يدعو وضع يده اليمنى على فخذه اليمنى، ويده اليسرى على فخذه اليسرى وأشار بإصبعه السبابة، ووضع إبهامه على إصبعه (١) الوسطى (ويلقم) (٢) كفه اليسرى ركبته (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا للہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب قعدہ میں بیٹھتے تو اپنے دائیں ہاتھ کو اپنی دائیں ران پر رکھ کر دعا مانگتے اور بائیں ہاتھ کو اپنی بائیں ران پر رکھتے۔ آپ اپنی انگشتِ شہادت سے اشارہ فرماتے اور اپنے انگوٹھے کو اپنی درمیانی انگلی پر رکھتے اور اپنی بائیں ہتھیلی کو اپنے گھٹنے پر بچھا رہنے دیتے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ك] زيادة: (اليسرى وضع إبهامه على)، وفي [ب]: (إبهامه إصبعه).
(٢) في [هـ، ص]: (يلقي).