مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 8594
باب: کیا آدمی نماز میں ایک آیت کو بار بار دہرا سکتا ہے؟
الرجل يردد الآية في الصلاة
حدیث نمبر: 8594
٨٥٩٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا شعبة عن معاوية بن قرة قال: سمعت عبد اللَّه بن مغفل يقول: قرأ النبي ﷺ في مسير له في عام الفتح سورة الفتح على راحلته فرجع في قراءته قال معاوية: ولولا أني أخاف أن يجتمع علي الناس لحكيت لكم قراءته (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن مغفل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ والے سال اپنی سواری پر سورة الفتح کی تلاوت فرماتے رہے اور اپنی قراءت میں ترجیع فرمائی (یعنی آواز کو لوٹا لوٹا کر پڑھا)۔ حضرت معاویہ بن قرہ فرماتے ہیں کہ اگر مجھے لوگوں کے جمع ہوجانے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں تمہیں قراءت کا انداز بتاتا۔