مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
الرجل يردد الآية في الصلاة باب: کیا آدمی نماز میں ایک آیت کو بار بار دہرا سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 8594
٨٥٩٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا شعبة عن معاوية بن قرة قال: سمعت عبد اللَّه بن مغفل يقول: قرأ النبي ﷺ في مسير له في عام الفتح سورة الفتح على راحلته فرجع في قراءته قال معاوية: ولولا أني أخاف أن يجتمع علي الناس لحكيت لكم قراءته (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن مغفل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ والے سال اپنی سواری پر بار بار سورة الفتح کی تلاوت فرماتے رہے۔ حضرت معاویہ بن قرہ فرماتے ہیں کہ اگر مجھے لوگوں کے جمع ہوجانے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں تمہیں قراءت کا انداز بتاتا۔