مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 8565
باب: جوحضرات استسقاء کی نماز نہ پڑھا کرتے تھے
من قال لا يصلي في الاستسقاء
٨٥٦٥ - (حدثنا وكيع) (١) قال: ثنا سفيان عن مطرف عن الشعبي أن عمر بن الخطاب خرج يستسقي فصعد المنبر فقال: ﴿فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا (١٠) يُرْسِلِ ⦗٣٢٣⦘ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا (١١) وَيُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَلْ لَكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَلْ لَكُمْ أَنْهَارًا﴾ [نوح: ١٠ - ١٢]، ﴿اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا﴾، ثم نزل فقالوا: يا أمير المؤمنين لو استسقيت فقال: لقد طلبته (بمجاديح) (٢) السماء التي يستنزل بها (القطر) (٣) (٤).حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب بارش کی دعا کے لئے نکلے اور آپ نے منبر پر چڑھ کر یہ آیات پڑھیں : (پس میں نے کہا کہ) اپنے رب سے استغفار کرو، بیشک وہ بڑا بخشنے والا ہے، وہ تم پر آسمان سے موسلا دھار بارش برسائے گا، اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کرے گا، اور تمہارے لئے باغ بنا دے گا اور تمہارے لئے نہریں جاری کردے گا [سورة نوح: 10-12]، اپنے رب سے استغفار کرو، بیشک وہ بڑا بخشنے والا ہے۔ پھر منبر سے نیچے تشریف لے آئے۔ لوگوں نے کہا کہ اے امیر المؤمنین اگر آپ بارش کے لئے دعا کرتے تو اچھا ہوتا ! حضرت عمر نے فرمایا کہ میں نے اسے اس جگہ سے طلب کیا جہاں سے بارش برستی ہے۔