مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الصلاة عند (المسايفة) باب: جب تلواریں چل رہی ہوں تو نماز کیسے پڑھنی چاہئے؟
حدیث نمبر: 8481
٨٤٨١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا جرير (بن) (١) عبد الحميد عن عطاء عن سعيد بن جبير وأبي البختري -قال أظن فيه وأصحابهم- قالوا: إذا التقى الزحفان وضرب الناس بعضهم بعضا وحضرت الصلاة، فقل: سبحان اللَّه والحمد للَّه ولا إله إلا اللَّه واللَّه أكبر، فتلك صلاتك ثم لا تعد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر اور حضرت ابو البختری فرماتے ہیں کہ جب تلواریں چل رہی ہوں اور لوگ ایک دوسرے کو مار رہے ہوں اور نماز کا وقت ہوجائے تو تم سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر کہہ لو، یہی تمہاری نماز ہے، پھر نماز کا اعادہ نہ کرو۔
حواشی
(١) في [ص]: (عن).