مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كره الجمع بين الصلاتين باب: جن حضرات نے دو نمازوں کے جمع کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے
حدیث نمبر: 8468
٨٤٦٨ - حدثنا حفص بن غياث عن أبي بن عبد اللَّه قال: جاءنا كتاب عمر بن عبد العزيز (ألا) (١) تجمعوا بين الصلاتين إلا من عذر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی بن عبدا للہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس حضرت عمر بن عبد العزیز کا خط آیا انہوں نے اس میں لکھا کہ دو نمازوں کو بغیر عذر کے جمع نہ کرو۔
حواشی
(١) في [هـ]: (لا).