مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 8431
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب اکھٹے پندرہ دن رہنے کا ارادہ ہو تو پوری نماز پڑھے گا
من قال إذا أجمع على إقامة خمس عشرة (أتم)
حدیث نمبر: 8431
٨٤٣١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد اللَّه بن إدريس عن داود بن أبي هند (عن سعيد بن المسيب) (١) قال: إذا أجمع (الرجل) (٢) على إقامة خمس عشرة أتم الصلاة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ مسافر کا جب اکٹھے پندرہ دن رہنے کا ارادہ ہو تو پوری نماز پڑھے گا۔
حواشی
(١) في [هـ]: بياض.
(٢) في [ص، هـ]: (رجل).