مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كان يقصر الصلاة باب: جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
حدیث نمبر: 8387
٨٣٨٧ - حدثنا عباد بن عوام عن داود بن أبي هند عن أبي حرب بن أبي الأسود أن عليا خرج من البصرة فصلى الظهر أربعًا (فقال) (١): أما إنا (إذا) (٢) جاوزنا هذا (الخص) (٣) صلينا ركعتين (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حرب بن ابی اسود فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بصرہ سے نکلے اور انہوں نے چار رکعتیں ادا فرمائیں اور پھر ارشاد فرمایا کہ جب ہم اس جھونپڑے کو عبور کرلیں گے تو دو رکعتیں پڑھیں گے۔
حواشی
(١) في [ز]: (ثم قال).
(٢) في [ز، ك]: (لو).
(٣) في [ب، ز]: (الحصن).
(٤) منقطع، أبو حرب لم يدرك عليًا.