مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في مسيرة كم يقصر الصلاة؟ باب: کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
حدیث نمبر: 8362
٨٣٦٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن (خيثمة) (١) قال: خرج الحارث بن قيس الجعفي فلما خرج من البيوت قصر الصلاة، قال فقيل له: تقصر الصلاة؟ قال: أتم اليوم وأقصر غدًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ حارث بن قیس جعفی ایک سفر پر نکلے، جب وہ آبادی سے آگے بڑھے تو قصر نماز پڑھنا شروع کردی، ان سے کسی نے کہا کہ آپ نے ابھی سے قصر کرنا شروع کردیا ؟ انہوں نے فرمایا کہ کیا میں آج پوری اور کل قصر نماز پڑھوں ؟
حواشی
(١) في [ب]: (خثيم)، وفي [هـ]: (خثيمة).