حدیث نمبر: 8342
٨٣٤٢ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا المغيرة عن إبراهيم قال: قال له الحارث: أتقصر الصلاة إلى المدائن؟ قال: إن المدائن (لقريب) (١) ولكن إلى الأهواز ونحوها.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حارث نے ابراہیم سے پوچھا کہ کیا آپ مدائن کے سفر کے لئے قصر فرماتے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا کہ مدائن تو قریب ہے البتہ اہواز اور اس جیسے شہروں کے لئے میں قصر کرتا ہوں۔

حواشی
(١) في [هـ]: (قريب).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 8342
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8342، ترقيم محمد عوامة 8209)