مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في مسيرة كم يقصر الصلاة؟ باب: کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
حدیث نمبر: 8340
٨٣٤٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن يحيى بن (يزيد) (١) الهنائي قال: سألت أنس ابن مالك عن قصر الصلاة فقال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا خرج مسيرة ثلاثة أميال أو ثلاثة فراسخ -شعبة (٢) (الشاك) (٣) - صلى ركعتين (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن یزید ھنائی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نماز کے قصر کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تین میل یا تین فرسخ کے فاصلے کا سفر کرتے تھے تو قصر فرماتے تھے۔
حواشی
(١) في [ص]: (سعيد).
(٢) في [هـ]: زيادة (حدثنا).
(٣) سقط من: [أ].