مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في مسيرة كم يقصر الصلاة؟ باب: کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
حدیث نمبر: 8339
٨٣٣٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن منصور عن أبي وائل قال: خرجت مع مسروق إلى (السلسلة) (١) فقصر الصلاة وأقام بها (سنين) (٢) يقصر الصلاة وقصر (حين) (٣) رجع حتى دخل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل کہتے ہیں کہ میں حضرت مسروق کے ساتھ مقام سلسلہ کی طرف روانہ ہوا انہوں نے راستے میں نماز کا قصر کیا، وہ وہاں دو سال رہائش پذیر رہے اور وہاں بھی قصر کرتے رہے اور واپسی پر راستے میں بھی قصر کرتے رہے یہاں تک کہ واپس پہنچ کر انہوں ں نے پوری نماز پڑھنا شروع کی۔
حواشی
(١) موضع بقرب واسط.
(٢) في [ز]: (سنتين).
(٣) في [ز]: (حتى).