مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كره أن يقول العتمة باب: جو حضرات عشاء کی نماز کو «العتمة»کہنے کو مکروہ قرار دیتے ہیں
حدیث نمبر: 8295
٨٢٩٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا شريك عن أبي فزارة (العبسي) (١) عن ميمون بن مهران قال: قلت لعبد اللَّه بن عمر من أول من سماها العتمة؟ قال: الشيطان (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون بن مہران کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ عشاء کی نماز کو سب سے پہلے عتمہ کس نے کہا ؟ انہوں نے فرمایا شیطان نے۔
حواشی
(١) في [ص، ز، ك]: (العتبي).