مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من رخص في القراءة في الركوع والسجود؟ باب: جن حضرات نے رکوع و سجود میں تلاوت کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 8280
٨٢٨٠ - حدثنا وكيع عن أبان بن (صمعة) (١) عن شيخ كان مع ابن الزبير فقرأ البقرة وهو راكع ثم رفع رأسه فقرأ آل عمران ثم سجد فقرأ النساء ثم رفع رأسه فقرأ المائدة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابان بن صمعہ حضرت عبد اللہ بن زبیر کے پاس موجود ایک شیخ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن زبیر نے حالت رکوع میں سورة البقرۃ کی تلاوت کی، پھر سر اٹھایا اور سورة آل عمران کی تلاوت کی، پھر سجدے میں گئے تو سورة النساء کی تلاوت کی، پھر سر اٹھایا تو سورۃ المائدہ کی تلاوت کی۔
حواشی
(١) في [ص]: (صمعج)، وفي [أ]: (صمغ).