مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الإمام يقوم في ناحية المسجد باب: کیا امام مسجد کے ایک گوشے میں کھڑا ہو سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 8169
٨١٦٩ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا حماد بن (زيد) (١) عن الزبير بن الخريت عن عبد اللَّه بن شقيق (العقيلي) (٢) قال: ربما أمنا ابن عباس في زاوية السجد ولا يتوسطه (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن شقیق فرماتے ہیں کہ بعض اوقات حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ہمیں مسجد کے ایک گوشے میں نماز پڑھاتے تھے اور لوگوں کے درمیان میں نہیں کھڑے ہوتے تھے۔
حواشی
(١) في [هـ، ف]: (يزيد).
(٢) في [ب]: (الحنفي).